slotcosino Publish time 2026-1-5 01:31:09

امریکی حملے کا نشانہ بننے والا وینز ویلا رقبے کے اعتبار سے دنیا کا 32 واں بڑا ملک ہے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543769_8864122_venzualla_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

امریکی حملے کا نشانہ بننے والا وینز ویلا رقبے کے اعتبار سے دنیا کا 32 واں بڑا ملک ہے، جس کا کل رقبہ 916,445 مربع کلومیٹر بنتا ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ قدرتی وسائل رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔

وینزویلا پر گزشتہ روز امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو پکڑ کر طیارے میں نیویارک پہنچادیا گیا، انہیں نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

وینزویلا رقبے کے اعتبار سے دنیا کا 32 واں بڑا ملک ہے، جس کا کل رقبہ 916,445 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543753_045852_updates.jpg
وینزویلا صدر کی گرفتاری کے بعد مادورو کے ساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نکولس مادورو کو ہفتے کی علی الصبح امریکی خصوصی فورسز کے اچانک آپریشن کے دوران دارالحکومت کراکس سے گرفتار کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جنوبی امریکا میں یہ چھٹے نمبر پر ہے، جبکہ حجم کے لحاظ سے یہ پاکستان اور نائجیریا کے برابر اور امریکا کی ریاست ٹیکساس سے تقریباً ڈیڑھ گنا بڑا ہے۔

یہ وسعت وینزویلا کو نہ صرف جغرافیائی بلکہ دفاعی اور اقتصادی لحاظ سے بھی ایک اہم ملک بناتی ہے، وینزویلا کا جغرافیہ کئی نمایاں خطوں میں تقسیم ہے۔

اس کے مغرب میں اینڈیز پہاڑہیں، یہاں ملک کی بلند ترین چوٹیاں واقع ہیں، بلند پہاڑی علاقے نسبتاً ٹھنڈے موسم کے حامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543554_122514_updates.jpg
وینزویلا کے صدر کو پکڑنے میں کس نے امریکا کی مدد کی؟

سی آئی اے کے سورس کے کردار کی خبر سب سے پہلے دی نیویارک ٹائمز نے دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ملک میں زرعی سرگرمیاں اور انسانی آبادیاں زیادہ ہیں، وینزویلا کے شمال و مشرق میں ساحلی پہاڑی سلسلہ ہے، یہ کیریبین سمندر کے ساتھ واقع ہے، آبادی اور بڑے شہر اسی پٹی میں ہیں اور یہ زلزلہ خیز علاقہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

وینزویلا میں میدانی علاقے بھی موجود ہیں جبکہ اہم دریا، خصوصاً اورینوکو اسی خطے سے گزرتا ہے، اورینوکو دریا ملک کا سب سے بڑا دریا ہے، اس کی شاخیں زراعت، بجلی اور نقل و حمل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کئی پن بجلی منصوبے انہی دریاؤں پر قائم ہیں۔

ملک کے جنوب میں ایمازون جنگلات بھی ہیں، گھنے استوائی جنگلات کے ساتھ اس میں حیاتیاتی تنوع کا خزانہ بھی ہے، ملک کا جنوبی علاقہ معدنی وسائل سے مالا مال مگر کم آبادی والا علاقہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543542_084614_updates.jpg
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈ روم سے پکڑا، امریکی میڈیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مادورو کے خلاف آپریشن میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کچھ امریکی زخمی ہوئے ہیں، وینزویلا کے صدر کے خلاف آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل سے کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وینزویلا دنیا کے سب سے زیادہ قدرتی وسائل رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، جس میں دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر، قدرتی گیس، سونا، لوہا، باکسائٹ، پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت بھی موجود ہے، یہی وسائل وینزویلا کو عالمی سیاست میں ایک اسٹریٹجک ملک بناتے ہیں۔

ملک کے اسٹریٹجک محلِ وقوع میں کیریبین سمندر پر طویل ساحلی پٹی اور شمالی امریکا اور جنوبی امریکا کے درمیان قدرتی پل بھی موجود ہے، جبکہ امریکا، کیوبا اور وسطی امریکا کے قریب واقع ہے، یہ محلِ وقوع اسے توانائی، تجارت اور عسکری حکمتِ عملی کے لیے غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔

وینزویلا کیآبادی تقریباً 3 کروڑ اور 23 ریاستیں ہیں، ملک کا   دارالحکومت کاراکسہے جبکہ وفاقی علاقے بھی الگ ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ وینزویلا کا حجم، جغرافیائی تنوع اور قدرتی دولت اسے خطے کا ایک طاقتور ملک بنا سکتے تھے، تاہم سیاسی عدم استحکام، پابندیوں اور بدانتظامی نے اس صلاحیت کو محدود کر دیا۔
Pages: [1]
View full version: امریکی حملے کا نشانہ بننے والا وینز ویلا رقبے کے اعتبار سے دنیا کا 32 واں بڑا ملک ہے