slotcosino Publish time 2026-1-5 02:48:56

کراچی : 2 سال قبل چوری کی گئی موٹر سائیکل کے مالک کو ای چالان مل گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543777_8040340_khiSafeCity_updates.jpg

کراچی میں 2 سال قبل چوری کی گئی موٹر سائیکل کے مالک کو ای چالان موصول ہوگیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل 7 دسمبر 2023ء کو لیاقت آباد سے چوری ہوئی تھی، جس کا ای چالان مجھے موصول ہوا ہے۔

شہری نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر بھی درج کروائی تھی لیکن پولیس موٹر سائیکل برآمد نہیں کر سکی لیکن مجھے 28 دسمبر 2025ء کو ای چالان مل گیا ہے۔

شہری نے یہ بھی کہا کہ ای چالان نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا تھا۔

متاثرہ شہری نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ ای چالان تو بھیج دیا ہے، موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
Pages: [1]
View full version: کراچی : 2 سال قبل چوری کی گئی موٹر سائیکل کے مالک کو ای چالان مل گیا