پی ٹی آئی کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں، گورنر خیبرپختونخوا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543781_3711853_FaisalKarimKundi_updates.jpgگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔
ایک بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو لوگ انتشار چاہتے ہیں وہ کیا ڈائیلاگ کریں گے، پی ٹی آئی کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیراعلیٰ علی امین کبوتروں کے ذریعےپیغام پہنچا رہے ہیں، کبوتروں والا طریقہ پرانا ہو گیا ہے ۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں مل رہا ہے۔
Pages:
[1]