امریکی کارروائی میں مادورو کی سیکیورٹی ٹیم کا بڑا حصہ ہلاک ہوا، وینزویلا کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543787_5247802_venzv_updates.jpgفوٹو: اے ایف پیوینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے کہا ہے کہ امریکی کمانڈوز کی اس کارروائی میں، جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا، ان کی سیکیورٹی ٹیم کا بڑا حصہ ہلاک ہو گیا۔
سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں پیڈرینو نے ہلاکتوں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی وینزویلا کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543756_052301_updates.jpg
نکولس مادورو کو جس جیل میں رکھا گیا، وہ کن حوالوں سے بدنام ہے؟
1990 کی دہائی میں جیلوں میں گنجائش کے بحران سے نمٹنے کے لیے قائم کی گئی یہ جیل اس سے قبل متعدد ہائی پروفائل قیدیوں کی میزبانی کر چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کرنے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مسلح افواج کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ خودمختاری کا تحفظ کیا جا سکے، جسے انہوں نے ’سامراجی جارحیت‘ قرار دیا، اس کا مقابلہ کیا جا سکے۔
پیڈرینو کے مطابق، فوج اور سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں اور ملک کے تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ وینزویلا پر گزشتہ روز امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو پکڑ کر طیارے میں نیویارک پہنچادیا گیا۔
انہیں نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543554_122514_updates.jpg
وینزویلا کے صدر کو پکڑنے میں کس نے امریکا کی مدد کی؟
سی آئی اے کے سورس کے کردار کی خبر سب سے پہلے دی نیویارک ٹائمز نے دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے، تیل کے ذخائر قبضے میں لینے اور امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا بھیجنے کا اعلان کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز امریکا کی ہر بات ماننے کو تیار ہیں۔
دوسری جانب عدالتی حکم پر وینز ویلا کی صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ڈیلسی روڈریگز نے نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔
وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا، جبکہ امریکی حملے کے بعد وینزویلا کی تیل برآمدات مفلوج ہوگئیں۔
Pages:
[1]