slotcosino Publish time 2026-1-5 04:07:00

لاہور: ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کے خلاف آپریشن، 77 ملزمان گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543788_8452839_One-wheeling-kite-flying_updates.jpgفائل فوٹو۔

لاہور میں جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

ڈولفن پولیس کے ترجمان کے مطابق چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے77 ملزمان گرفتار کیے گئے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543517_050411_updates.jpg
لاہور میں 6 فروری سے پہلے پتنگ کی قطعاً اجازت نہیں، کمشنر مریم خان

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ 6 فروری سے پہلے لاہور میں پتنگ بازی کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ترجمان کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بندر روڈ، فیروز پور روڈ اور دیگر علاقوں سے 70 ون ویلرز گرفتار کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان فیکٹری ایریا اور شیرا کوٹ سے گرفتار کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 پستول، پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئے۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق پتنگ بازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے۔
Pages: [1]
View full version: لاہور: ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کے خلاف آپریشن، 77 ملزمان گرفتار