slotcosino Publish time 2025-10-10 09:52:28

غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 21 فلسطینی شہید، 96 زخمی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516909_4700529_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں مزید21 فلسطینی شہید اور 96 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 13 ہزار 568 فلسطینی شہید اور 57 ہزار 638 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 160 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 69 ہزار 679 زخمی ہوچکے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516866_033355_updates.jpg
غزہ کی 2 سالہ جنگ میں 1 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی مارے گئے: اسرائیل کا اعتراف

اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں جاری اس کی 2 سالہ جنگ میں 1 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 2 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق امداد کے منتظر شہیدوں کی تعداد 2 ہزار 610 فلسطینیوں سے تجاوز کرگئی جبکہ 19 ہزار 143 زخمی ہوئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 21 فلسطینی شہید، 96 زخمی