کراچی: شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1543802_8846247_G_updates.jpgاسکرین گریبسیکیورٹی اداروں نے کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
بلدیہ رئیس گوٹھ میں 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، دھماکا خیز مواد ڈرموں میں بھر کر شہر میں منتقل کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق 60 ڈرم 5 گیس سلینڈر اور منی ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ کارروائی زیرحراست دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی، برآمد کیے گئے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکوڈ نے ناکارہ بنادیا۔
Pages:
[1]