slotcosino Publish time 2026-1-5 13:51:51

قومی مفاد میں یورپی یونین سے قریبی ہم آہنگی کیلئے تیار ہوں: سر کیئر اسٹارمر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1543978_6230152_%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%A7_updates.jpg— فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر سنگل مارکیٹ برطانیہ کے قومی مفاد میں ہے تو ملک کو یورپی یونین کی منڈیوں کے ساتھ مزید قریبی ہم آہنگی کی طرف بڑھنا چاہیے۔

ان کے مطابق یورپ کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم بریگزٹ سے متعلق لیبر پارٹی کے بنیادی وعدوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ مستقبل میں یورپی یونین کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے کسٹمز یونین کے بجائے سنگل مارکیٹ کو ترجیح دینا برطانیہ کے مفاد میں ہوگا، تاکہ امریکا اور بھارت کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدوں کو تحفظ دیا جا سکے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541945_095624_updates.jpg
برطانیہ: تقریباً 5.7 فیصد فوڈ آؤٹ لیٹس معیار پر پورا اترنے میں ناکام

برطانیہ میں تقریباً 5.7 فیصد فوڈ آؤٹ لیٹس صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے، جن کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے واضح کیا کہ لیبر پارٹی اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں پر قائم ہے اور نہ تو یورپی یونین کی سنگل مارکیٹ یا کسٹمز یونین میں دوبارہ شمولیت اختیار کی جائے گی اور نہ ہی آزادی نقل و حرکت (فریڈم آف موومنٹ) کی بحالی پر غور کیا جا رہا ہے۔

سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ امریکا اور بھارت کے ساتھ قومی مفاد میں تجارتی معاہدے طے پا جانے کے بعد اب برطانیہ کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ کسٹمز یونین کے بجائے سنگل مارکیٹ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی پر توجہ دے، کیونکہ ان معاہدوں سے دستبردار ہونا برطانیہ کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانیہ پہلے ہی یورپی یونین کے ساتھ خوراک اور زراعت سے متعلق بعض قواعد و ضوابط میں ہم آہنگی کر رہا ہے، تاکہ یورپی تجارتی بلاک تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی نے وزیرِاعظم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ برطانیہ کی معاشی مشکلات کا ذمہ دار بریگزٹ کو ٹھہرا رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق سر کیئر اسٹارمر کے یہ بیانات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو بتدریج مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے، تاہم یورپی یونین کی بنیادی رکنیت یا ادارہ جاتی شمولیت سے گریز جاری رکھا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: قومی مفاد میں یورپی یونین سے قریبی ہم آہنگی کیلئے تیار ہوں: سر کیئر اسٹارمر