slotcosino Publish time 2026-1-5 15:09:58

بدنام زمانہ بٹ کوائن ہیکر کی قبل از وقت رہائی، ٹرمپ کے شکرگزار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1543983_8539504_1_updates.jpgفائل فوٹوز

اربوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن چوری کرنے والے بدنام زمانہ ہیکر ایلیا لیچٹن اسٹائن کو پانچ سال قید کی سزا سنائے جانے کے صرف ایک سال بعد ہی رہا کر دیا گیا۔

لیچٹن اسٹائن نے اپنی رہائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے فرسٹ اسٹیپ ایکٹ کی بدولت مجھے قبل از وقت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، میں جلد از جلد سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے امریکی میڈیا ادارے سی این بی سی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایلیا لیچٹن اسٹائن اپنی سزا کا خاطر خواہ حصہ کاٹ چکا ہے اور اب اسے قوانین اور بیورو آف پرزنز کی پالیسی کے مطابق ہوم کنفائنمنٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-01/1542738_044518_updates.jpg
دبئی میں بٹ کوائن منی لانڈرنگ کیس، بھارتی نوسرباز کی اپیل مسترد، سزا کے بعد ملک بدری کا حکم

دبئی بھارتی بزنس مین کا روپ دھارے نوسرباز بلویندر... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ہیذر مورگن کو اس کیس میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی قبل از وقت رہائی کا عندیہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ فرسٹ اسٹیپ ایکٹ ایک فوجداری اصلاحاتی قانون ہے جو 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں نافذ کیا گیا تھا، جس کے تحت قیدیوں کو بہتر رویے اور دیگر شرائط پر جلد رہائی اور ارنڈ ٹائم کریڈٹس کی سہولت دی جاتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: بدنام زمانہ بٹ کوائن ہیکر کی قبل از وقت رہائی، ٹرمپ کے شکرگزار