slotcosino Publish time 2026-1-5 15:49:04

وینزویلا پر امریکی کارروائی میں ہمارے 32 اہلکار ہلاک ہوئے: کیوبا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1543990_1408367_%D8%AA%D8%AA%D8%AA%D8%AA_updates.jpgفوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

کیوبا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی کے دوران ان کے 32 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ہوانا نے اپنے بیان میں کہا کہ وینزویلا میں ہلاک ہونے والے کیوبا کے سیکیورٹی اہلکاروں کی یاد میں آج اور کل دو روزہ سوگ منایا جائے گا اور اس دوران ہلاک ہونے والوں کی آخری رسمیں ادا کرنے کا اعلان کریں گے۔

کیوبا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی آپریشن میں کیوبا کے سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں، وہ وینزویلا کی حکومت کی درخواست پر فوجی مشن کا حصہ تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1543821_015212_updates.jpg
وینزویلا کی نائب صدر کو امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی

ٹرمپ نے کہا کہ روڈریگیز نے درست کام نہیں کیا تو انہیں مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خبر ایجنسی کے مطابق کیوبا وینزویلا کا قریبی اتحادی ہے اور اس نے برسوں سے وینزویلا میں کارروائیوں میں مدد کے لیے اپنی فوج اور پولیس کے دستے بھیجے ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو کا کہنا تھا کہ امریکی کمانڈوز کی اس کارروائی میں، جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا، ان کی سیکیورٹی ٹیم کا بڑا حصہ ہلاک ہوا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں پیڈرینو نے ہلاکتوں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی وینزویلا کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ تھی۔
Pages: [1]
View full version: وینزویلا پر امریکی کارروائی میں ہمارے 32 اہلکار ہلاک ہوئے: کیوبا