slotcosino Publish time 2026-1-5 17:45:58

گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کی جائیں، وزیر اعظم ڈنمارک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544004_6016491_Trm_updates.jpgفائل فوٹو

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ یا ڈنمارک کی کسی ریاست کو ضم کرنے کاحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ گرین لینڈ اور اس کے عوام فروخت کے لیے نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-05/1543939_054130_updates.jpg
وینزویلا میں امریکی کارروائی، چین بھارت، روس اور خلیجی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ

نیویارک وینزویلا میں امریکی کاروائی، چین بھارت،... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈنمارک کی وزیراعظم کا بیان وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور ٹرمپ کے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔ ہمیں معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے اس کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی کے بعد ٹرمپ کے قریبی معاون کی اہلیہ کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں گرین لینڈ پر امریکی پرچم کی تصویر اور لفظ SOON لکھا تھا۔
Pages: [1]
View full version: گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کی جائیں، وزیر اعظم ڈنمارک