’کہانی میں کوئی ولن نہیں‘، جے بھنوشالی اور ماہی وج کا 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544006_8597087_8_updates.jpg--فائل فوٹوبھارتی ٹی وی کی مشہور جوڑی جے بھنوشالی اور ماہی وج نے اپنی 14 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد الگ ہونے کا اعلان کردیا۔
جوڑے نے انسٹاگرام پر جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم نے زندگی کے سفر میں الگ ہونے کا انتخاب کرلیا ہے، مگر ایک دوسرے کا ساتھ اور احترام برقرار رکھیں گے۔
جے اور ماہی تین بچوں تارا، خوشی اور راج ویر کے والدین ہیں اور انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کو پیئرنٹنگ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اپنے بچوں تارا، خوشی، راج ویر کے لیے ہم بہترین والدین، بہترین دوست اور جو کچھ بھی درست ہو وہ کرنے کا عزم کرتے ہیں۔
اس جوڑے نے شائقین سے درخواست کی کہ وہ قیاس آرائیوں اور منفی سوچ سے گریز کریں، اس کہانی میں کوئی ولن نہیں اور نہ ہی اس فیصلے میں کوئی منفی پہلو ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2021-07-04/951344_050745_updates.jpg
عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا شادی کے 15سال بعد علیحدگی کا اعلان
ممبئیمعروف بھارتی اداکارعامر خان اوراہلیہ کرن... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بیان کے آخر میں جے بھنوشالی نے کہا کہ وہ اور ماہی ایک دوسرے کا احترام اور حمایت جاری رکھیں گے۔
جے بھنوشالی اور ماہی وج نے 2011 میں شادی کی تھی۔ 2017 میں انہوں نے اپنے ہاؤس ہیلپ کے بچوں خوشی اور راج ویر کو گود لیا جبکہ 2019 میں ان کی بیٹی تارا پیدا ہوئیں۔ یہ جوڑا ریئلٹی ڈانس شو نچ بلیے میں بھی ساتھ نظر آیا تھا۔
Pages:
[1]