slotcosino Publish time 2026-1-5 19:04:19

بیٹی کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر بلال مقصود کی پرائیوسی کی درخواست

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544009_7328775_9_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا

معروف موسیقار اور پروڈیوسر بلال مقصود نے بیٹی کی شادی کی تصاویر بغیر اجازت وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اور پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

بلال مقصود مشہور پاکستانی مصنف اور طنز و مزاح نگار انور مقصود کے بیٹے ہیں، انہوں نے بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران ایک دل کو چھو لینے والی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنے والد انور مقصود اور دو بیٹوں کے ساتھ تقریب میں یکساں لباس میں نظر آئے، یہ تصویر فوراً وائرل ہو گئی اور مداحوں نے نئے جوڑے کے لیے دعائیں کیں۔

بلال نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہمارے بچے اور ان کے دادا میری بیٹی کی شادی میں موجود ہیں۔ تاہم صورتحال کافی ناپسندیدہ ہوگئی جب مختلف سوشل میڈیا پیجز نے تقریب کی دیگر نجی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543759_055818_updates.jpg
انور مقصود کی پوتی کا نکاح، بلال مقصود نے خوبصورت تصویر شیئر کردی

انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود میں سوشل میڈیا پر بچوں اور والد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بلال نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مداحوں اور میڈیا پیجز سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ تقریب کی کچھ نجی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، مہمانوں نے یہ تصاویر نیک نیتی سے شیئر کیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ خوشی اور تقریب نجی رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم صرف وہ تصاویر یا ویڈیوز دوبارہ شیئر کریں جو میں ذاتی طور پر اپنے سوشل اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتا ہوں اور کسی اور مواد سے پرہیز کریں شکریہ۔

واضح رہے کہ بلال مقصود کی بیٹی زہرا گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، تقریب میں قریبی خاندان کے افراد اور زہرا کے غیر ملکی سسرالی بھی موجود تھے۔
Pages: [1]
View full version: بیٹی کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر بلال مقصود کی پرائیوسی کی درخواست