وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کیخلاف امریکی چارج شیٹ سامنے آگئی، عمر قید کا امکان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544011_2361531_%D8%B7%D8%AF%DA%BE%D8%B3_updates.jpg— فائل فوٹو
جیو نیوز نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کے خلاف امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے دائر کی گئی چارج شیٹ حاصل کر لی۔
مذکورہ چارج شیٹ کی بنیاد پر دونوں کو پیر کے روز (مقامی وقت کے مطابق) نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ چارج شیٹ امریکی عدالت کے ریکارڈ میں United States District Court for the Southern District of New York کے تحت فائل کی گئی ہے اور اسے ایک Superceding Indictment قرار دیا گیا ہے، یعنی ایسی فردِ جرم جس میں پہلے سے موجود الزامات کو مزید وسعت دی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1543994_104129_updates.jpg
امریکا کا وینزویلا پر حملہ، جیک رائن کی کہانی 6 سال بعد حقیقت بن گئی
امریکی افواج کی جانب سے وینزویلا میں اچانک کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری نے غیر متوقع طور پر مشہور ٹی وی سیریز جیک رائن کے سیزن 2 کے ایک منظر کو دوبارہ خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جیو نیوز کو موصول ہونے والی اس چارج شیٹ کے مطابق امریکی استغاثہ کا مؤقف ہے کہ نکولس مادورو نے اپنے سرکاری عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کے ایک وسیع نیٹ ورک کی سرپرستی کی اور کئی برسوں تک بڑی مقدار میں کوکین امریکا تک پہنچانے میں سہولت فراہم کی۔
چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ سرگرمیاں صرف منشیات تک محدود نہیں رہیں بلکہ انہیں امریکی قانون کے تحت نارکو ٹیررازم کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مادورو اور ان کے قریبی ساتھیوں نے منشیات اسمگلنگ کے دوران مسلح گروہوں کے ساتھ تعاون کیا، اور اس مقصد کے لیے جدید اسلحہ، بشمول مشین گنز اور دیگر تباہ کن آلات، رکھنے اور استعمال کرنے کی سازش کی گئی۔
چارج شیٹ کے مطابق یہ تمام الزامات امریکی وفاقی قوانین کی سنگین دفعات کے تحت آتے ہیں، جن میں نارکو ٹیررازم، کنسپریسی، کوکین امپورٹیشن کنسپریسی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے الزامات شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1543820_014032_updates.jpg
صدر مادورو کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان
نکولس مادورو پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چارج شیٹ میں مادورو کی اہلیہ سیلیا فلوریس کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ ان سرگرمیوں سے آگاہ تھیں اور بعض معاملات میں مالی اور انتظامی سہولت کاری میں شامل رہیں۔
امریکی استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک برسوں تک سرگرم رہا اور اس کا مقصد منشیات کے ذریعے مالی فائدہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا۔
قانونی ماہرین کے مطابق اگر ان الزامات میں سے کسی ایک میں بھی جرم ثابت ہو جاتا ہے تو امریکی وفاقی قوانین کے تحت مادورو اور ان کی اہلیہ کو طویل المدت قید، حتیٰ کہ عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے، تاہم حتمی سزا کا فیصلہ عدالت میں شواہد، جیوری کے فیصلے اور سزا کے مرحلے پر کیا جائے گا۔
Pages:
[1]