وینزویلا میں چینی مفادات کا قانون کے ذریعے تحفظ کیا جائے گا: چین
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544017_7880092_07_updates.jpg—فائل فوٹوچینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وینزویلا کے حالات میں تبدیلی کے باوجود تعاون کے فروغ کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ وینزویلا میں چینی مفادات کا قانون کے ذریعے تحفظ کیا جائے گا۔
ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے طاقت کے استعمال سے لاطینی امریکا کے امن کو خطرہ ہے، تمام فریقین کو استحکام کی بحالی کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔ دوسرے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والے غنڈہ گردی کے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-05/1543897_050030_updates.jpg
وینزویلا کے ’’وائسرائے‘‘ مارکو روبیو نے سب سے مشکل ترین کردار سنبھال لیا
کراچی وینزویلا کے “وائسرائے”، مارکو روبیو نے سب... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں پر یو این سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی حمایت کرتے ہیں، عالمی صورتِ حال میں تبدیلی کے باوجود چین لاطینی امریکا کا اچھا دوست رہے گا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ لاطینی امریکا کے لیے چین کی پالیسی مستقل اور مستحکم ہے، چین مداخلت کی کوئی پالیسی نہیں رکھتا، خودمختاری، سلامتی، علاقائی سالمیت سے متعلق مسائل پر لاطینی امریکا کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی وجہ ہو، لاطینی امریکا کے داخلی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔
Pages:
[1]