غیرقانونی کال سینٹر چلانے کا مقدمہ، ارمغان کی درخواستِ ضمانت منظور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544060_2126069_14_updates.jpg—فائل فوٹوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
دوران سماعت عدالت نے ملزم ارمغان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-25/1454542_020805_updates.jpg
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کو 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کر دیا گیا
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم ارمغان کو اے وی سی سی کے 3 مقدمات میں جیل کسٹڈی کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وکیل صفائی خرم عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2025 میں ملزم کے خلاف انکوائری مکمل کی گئی، ملزم کےخلاف ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف نہ کوئی شکایت اور نہ ہی کوئی گواہ ہے۔
واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف مصطفیٰ عامر قتل کیس، غیر قانونی اسلحہ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
Pages:
[1]