slotcosino Publish time 2026-1-5 21:40:04

دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس تک کیسے زندہ رہیں؟ دلچسپ انکشافات سامنے آگئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544045_4908113_9_updates.jpg
— فائل فوٹو

دنیا میں تقریباََ ہر انسان ہی سو سال سے زائد عمر پانے والوں کی طویل عمری کا راز جاننا چاہتا ہے لیکن اب تک اس طرح کا کوئی ایسا راز سامنے آیا نہیں جس کی وجہ سے کسی کی عمر طویل ہو سکے۔

ماریہ برانیاس جن کا شمار دنیا کے معمر ترین افراد میں ہوتا ہے ان کی صحت کا مکمل جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ ان کے 117 سال تک زندہ رہنے کی ایک وجہ ان کے جوان خلیات تھے۔

بارسلونا میں جوزپ کیریرس لیوکیمیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کی سربراہی میں لیے گئے اس جائزے کے نتائج کے مطابق خاتون کے پاس ایسے خلیات تھے جن کی عمر خاتون کی اصل عمر سے بہت کم تھی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اب وہ اس جائزے کے نتائج کو انسان کی عمر بڑھانے کے لیے بائیو مارکر تجویز کرنے اور انسان کی متوقع عمر کو بڑھانے کے لیے ممکنہ حکمت عملیاں بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-27/1514248_111905_updates.jpg
طویل عمری کے اہم اور آسان اصول

عمر رسیدہ خاتون ماریہ برانیاس مورر نے طویل عمری کے اہم، سادہ اور آسان اصول بیان کردیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ماہرین نے ماریہ برانیاس کی صحت کا جائزہ ان کے خون، تھوک اور فضلہ کے نمونوں سے لیا جو اُنہوں نے 2024ء میں اپنے انتقال سے پہلے رضاکارانہ طور پر دیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے بڑھاپے میں بھی ماریہ برانیاس کی مجموعی طور پر صحت بہت اچھی تھی، دل کی صحت بھی بہترین تھی اور جسم میں سوزش بھی بہت کم تھی۔

ماہرین کے مطابق خاتون اپنی خوراک میں دہی کا زیادہ استعمال کرتی تھیں اس لیے ان کی طویل عمری میں ان کی خوراک کا بھی اہم کردار ادا ہو سکتا ہے اور ان کی انتہائی لمبی عمر شاید جینیاتی اور ماحولیاتی متغیرات بھی ہو سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: دنیا کی معمر ترین خاتون 117 برس تک کیسے زندہ رہیں؟ دلچسپ انکشافات سامنے آگئے