slotcosino Publish time 2026-1-6 02:13:06

مادورو کا ڈانس، غیر سنجیدہ رویے نے امریکا کو کارروائی پر مجبور کیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544097_9254561_madr_updates.jpgفوٹوز: امریکی میڈیا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے حالیہ ڈانس اور ہلکے پھلکے عوامی مظاہرے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے لیے حتمی حد بن گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس نے 3 جنوری کو کراکس میں اپنے کمپاؤنڈ سے امریکی خصوصی دستوں کے ذریعے گرفتار ہونے سے قبل کئی ہفتوں تک گانے اور ڈانس کے مظاہرے کیے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈ روم سے پکڑا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543547_095111_updates.jpg
امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مادورو ڈانس میں اکثر ٹرمپ کے مشہور فسٹ پمپنگ اسٹائل کی نقل کرتے نظر آئے۔ دسمبر میں بین الاقوامی اسکول برائے خواتین قیادت کے افتتاح پر مادورو نے اپنی تقریر “No War, Yes Peace“ کے الیکٹرانک ری مکس پر ڈانس کیا، جس میں ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے مادورو کے یہ مظاہرے واشنگٹن کے حوصلے کو آزمانے کے مترادف سمجھا اور اسے کارروائی کی آخری وجہ قرار دیا۔

امریکی اہلکاروں کے مطابق مادورو کے یہ مظاہرے وائٹ ہاؤس کے کچھ اہلکاروں کو یقین دلا گئے کہ مادورو واشنگٹن کے حوصلے کو آزما رہا ہے، جس نے امریکی فوجی دھمکیوں پر عمل کرنے کا فیصلہ کروا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543787_103436_updates.jpg
امریکی کارروائی میں مادورو کی سیکیورٹی ٹیم کا بڑا حصہ ہلاک ہوا، وینزویلا کا دعویٰ

سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں پیڈرینو نے ہلاکتوں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی وینزویلا کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے آخر میں مادورو نے ٹرمپ کی جانب سے استعفیٰ دینے اور ترکی میں جلاوطنی قبول کرنے کی پیشکش کو مسترد کیا۔

اس کے بعد انہوں نے الیکٹرانک بیٹ پر ڈانس کیا اور ریکارڈ شدہ آواز میں انگریزی میں کہا، ’’No crazy war‘‘، جسے امریکی حکام نے امریکی انتباہ کی کھلی تضحیک سمجھا۔

نتیجتاً ہفتے کی صبح امریکی خصوصی دستے نے کراکس میں صبح سویرے کارروائی کرتے ہوئے مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کیا اور نیویارک منتقل کر دیا، جہاں وہ منشیات اسمگلنگ کے الزامات کے تحتمقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: مادورو کا ڈانس، غیر سنجیدہ رویے نے امریکا کو کارروائی پر مجبور کیا