ٹرمپ کی دھمکیاں: کولمبیا کے صدر دوبارہ ہتھیار اٹھانے کو تیار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544098_9858287_GAZA-NEW-2_updates.jpgفائل فوٹو۔کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ہتھیار اٹھانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے بوگوٹا سے خبر ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا کہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ دوبارہ ہتھیاروں کو ہاتھ نہیں لگائیں گے، لیکن اب وطن کیلئے دوبارہ ہتھیار اٹھانے کو تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ہتھیار اٹھائیں گے، جنہوں نے دو روز قبل فوجی کارروائی کرکے ہمسایہ ملک وینزویلا کے صدر کو گرفتار کر لیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543509_032409_updates.jpg
ایران، کولمبیا اور کیوبا کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت
ایران نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صدر پیٹرو سابق گوریلا لیڈر ہیں اور کئی مہینوں سے ٹرمپ کی جانب سے توہین آمیز بیانات اور دھمکیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، آج ایکس پر ایک بیان کہا کہ میں نے قسم کھائی تھی کہ دوبارہ کبھی ہتھیار کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا، لیکن وطن کے لیے میں ایک بار پھر تیار ہوں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر کو اب اپنی خیر منانی چاہیے۔ انھوں نے صدر پیٹرو کو بیمار آدمی اور کوکین بنانے اور اسے امریکا میں فروخت کرنے کا شوقین قرار دیا تھا۔
Pages:
[1]