سندھ میں ٹائر جلانے، پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی عائد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517246_4407850_tire-burning_updates.jpg—فائل فوٹوسندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی لگا دی۔
سیکریٹری ماحولیات سندھ زبیر چنہ کے مطابق ٹائر جلانے اور ناقص پائرو لائسز پلانٹس سے فضا، مٹی اور پانی شدید متاثر ہو رہے ہیں، ٹائر جلانے سے سانس، دل اور اعصابی امراض بڑھ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-16/564172_093601_updates.jpg
پنجاب:فصلوں کی باقیات، پولی تھین اور ربڑ جلانے پر پابندی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا ہے کہ ٹائر پائرو لائسز جیسے خطرناک عمل سے کراچی کی فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے، سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے نام سے نئے قواعد کا مسودہ تیار کیا ہے۔
زبیر چنہ نے بتایا ہے کہ سب اسٹینڈرڈ فیولز، ٹائر آئل، غیر محفوظ ایندھن کے استعمال، تیاری اور فروخت ممنوع ہو گی، تمام پلانٹس کے لیے لائسنسنگ، ماحولیاتی کنٹرول سسٹم اور اخراج کی حد کے تقاضے لازم ہوں گے۔
سیکریٹری ماحولیات سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ خلاف ورزی پر پلانٹس ضبط اور جرمانوں کی تجاویز ہیں۔
Pages:
[1]