slotcosino Publish time 2026-1-6 04:10:02

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی عدالت میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544110_9344899_venzzz_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی عدالت میں فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دے دیا۔

وینزویلا پر حملہ کرکے امریکا لائے گئے صدر نکولس مادورو کو نیو یارک کی عدالت میں پیش کیا گيا،نکولس مادورو نے امریکی عدالت میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی۔

جج ایلون ہیلرسٹین کی جانب سے نارکو ٹیررازم سازش سمیت دیگر الزامات پڑھے جانے کے بعد مادورو نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ میں بے گناہ ہوں۔ یہاں جن الزامات کا ذکر کیا گیا ہے، میں ان میں سے کسی کا بھی قصوروار نہیں ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544074_053020_updates.jpg
سوئٹزرلینڈ کا نکولس مادورو اور قریبی ساتھیوں کے اثاثے فوری طور پر منجمد کرنے کا اعلان

سوئس وفاقی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا مقصد اثاثوں کے ممکنہ انخلا کو روکنا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نکولس مادورو نے آج نیو یارک میں اپنی پہلی عدالتی پیشی کے دوران مترجم کی مدد سے گفتگو کی، جس کے باعث جج کے لیے ان کے جوابات کی حدود طے کرنا زیادہ مشکل ہو گیا، عدالت میں مادورو نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں مہذب آدمی ہوں، اپنے ملک کا صدر ہوں۔

وینزویلا کے صدر مادورو کی اہلیہ سیلیا فلوریس نے بھی اپنی فردِ جرم کے دوران امریکا کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصورقرار دیا ہے۔

وکیل نکولس مادورو نے کہا کہ صدر مادورو اس وقت ضمانت کی درخواست نہیں کر رہے ہیں، فی الحال ضمانت پر رہائی کے خواہاں نہیں مستقبل میں ہوسکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544097_083622_updates.jpg
مادورو کا ڈانس، غیر سنجیدہ رویے نے امریکا کو کارروائی پر مجبور کیا

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی ٹیم نے مادورو کے یہ مظاہرے واشنگٹن کے حوصلے کو آزمانے کے مترادف سمجھا اور اسے کارروائی کی آخری وجہ قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی جج ایلون ہیلرسٹین نے وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کے خلاف جاری مقدمے میں آئندہ سماعت 17 مارچ کو مقرر کر دی ہے، عدالت کے حکم کے مطابق مادورو اس تاریخ کو دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

اس سے قبل وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو نیو یارک کی عدالت میں پیش کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر پر لے جایا گیا، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس عدالت سے انہیں عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ایک فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں نیو یارک کی جیل میں قید رکھا گیا ہے، ان پر منشیات اور دہشتگردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے اور آج انہیں امریکی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544077_061444_updates.jpg
نیو یارک: نکولس مادورو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدالت لایا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مادورو کو اب نیویارک کی عدالت لے جایا جا رہا ہے، جہاں ان کے خلاف مقدمے کی ابتدائی سماعت متوقع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے، تیل کے ذخائر قبضے میں لینے اور امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا بھیجنے کا اعلان کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز امریکا کی ہر بات ماننے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی حکومت نے ماضی میں صدر مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر7 اگست 2025 کو 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ پر منشیات اور دہشت گردی سمیت امریکا کے خلاف استعمال کے لیے ہتھیاروں کے حصول کی سازش کے الزامات ہیں، دونوں پر نیویارک کے جنوبی ڈسٹرکٹ میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے ، انہیں جلد ہی امریکی عدالتوں میں انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Pages: [1]
View full version: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی عدالت میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا