slotcosino Publish time 2026-1-6 04:10:03

ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے، ایرانی سفیر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544108_1650855_Iran-ambassdor-Reza-Amiri_updates.jpgایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے۔

اپنے بیان ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دو ٹوک مسترد کرتا ہوں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544106_100225_updates.jpg
اسرائیل و امریکا کی حمایت کے اعلان کے بعد بعض گمراہ عناصر کو سڑکوں پر لایا گیا، ایران

ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے گمراہ عناصر کو اکسانے کا سلسلہ جاری ہے، دشمن عناصر نے ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیزی کی، گرفتار شر پسندوں نے غیر ملکی ایجنسیوں سے مالی روابط کا اعتراف بھی کیا ہے ۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انھوں نے کہا کہ ایران کے دانشمند، دلیر اور ثابت قدم رہبر اعلیٰ ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، وہ عوام اور ملک کے چوکس سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بددیانتی عام ہو چکی ہے۔

ایرانی سفیر نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی رائفل تھامے تصویر بھی جاری کر دی۔
Pages: [1]
View full version: ایک بار پھر قابلِ نفرت دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو چکا ہے، ایرانی سفیر