slotcosino Publish time 2026-1-6 06:06:49

ایف بی آر افسر کی گریڈ 16 سے 14 میں تنزلی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544117_6293292_fbr-life-style_updates.jpg

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 16 گریڈ کے افسر کی 14ویں گریڈ میں تنزلی کر دی، افسر پر سگریٹ کے کاٹن نکلوانے اور سی سی ٹی وی ویڈیو غائب کرنے کا الزام تھا۔

ایف بی آر کی انکوائری رپورٹ میں افسر پر غفلت اور نااہلی کے الزامات ثابت ہوئے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج تک رسائی صرف ملزم کے پاس تھی۔

رپورٹ میں انکوائری افسر نے خالد محمود کے خلاف معمولی کارروائی تجویز کی۔

دوسری جانب ایف بی آر نے ملزم کی ایم آئی ایس آفیسر سے 2 سال کے لیے ڈیٹا انٹری آپریٹر میں تنزلی کردی ہے۔

ملزم افسر پر دو سپاہیوں کے ہمراہ 20کارٹن سگریٹ نکالنے کا الزام تھا۔
Pages: [1]
View full version: ایف بی آر افسر کی گریڈ 16 سے 14 میں تنزلی