محسن نقوی کا شنگھائی اسپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544277_4585299_mohsin_updates.jpgوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے شہر شنگھائی میں شنگھائی اسپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا، چیف آف کمانڈنگ سینٹر اسپیشل پولیس فورس بیورو نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ نے اسپیشل فورس کی پیشہ وارانہ مہارت، تربیت اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ دیکھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی اسپیشل پولیس فورس اور اسلام آباد پولیس فورس کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی اسپیشل پولیس فورس کی تربیت کا اعلیٰ معیار قابل تحسین ہے۔
Pages:
[1]