slotcosino Publish time 2026-1-6 10:39:48

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544278_8751319_ayaz_updates.jpg

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اوردورہ بنگلا دیش اور جے شنکر سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔

ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ نے اُن کے پاس آکر اپنا تعارف کرایا، جے شنکر کا مصافحہ کرنا حیران کن رہا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ پوری تیاری اورمنصوبہ بندی سے اُن سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایاز صادق کو بنگلادیش کا مثبت دورہ کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مستحکم کریں گے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ ناگزیر ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات