slotcosino Publish time 2026-1-6 12:36:53

ہمارا وینزویلا سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا، وزیراعظم گرین لینڈ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544282_2309680_fgeen_updates.jpg

گرین لینڈ کے وزیراعظم جنز فریڈرک نیلسن کا کہنا ہے کہ ہمارا   وینزویلا سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا، امید ہے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔

وزیراعظم گرین لینڈ نے کہا کہ ہم اس مقام پر نہیں پہنچے ہیں جو سوچیں کہ ہمارے ملک پر راتوں رات قبضہ ہوسکتاہے۔

جنز فریڈرک نیلسن کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم گرین لینڈ نے مزید کہا کہ ہمارا وینزویلا سے موازنہ نہیں کراسکتے، ہم ایک جمہوری معاشرہ ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ہمارا وینزویلا سے موازنہ نہیں کیاجاسکتا، وزیراعظم گرین لینڈ