وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد امریکیوں کے رائے سامنے آگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544287_3983850_us_updates.jpgفائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیاوینزویلا پر امریکی حملے کے بعد امریکیوں کے رائے سامنے آگئی۔
خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق صرف 33 فیصد امریکی وینزویلا پر امریکی حملے کے حامی ہیں جبکہ سروے کے مطابق 72 فیصد امریکیوں کا خدشہ ہے کہ امریکا وینزویلا میں حد سے زیادہ ملوث ہو جائے گا۔
سروے کے مطابق 65 فیصد ری پبلکن وینزویلا میں امریکی آپریشن کے حامی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ شرح 11 فیصد اور آزاد ووٹرز میں 23 فیصد ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-06/1544171_053203_updates.jpg
وینزویلا کے بعد ٹرمپ کے ممکنہ اگلے ہدف کون سے ممالک؟
کراچی ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے 2026 کا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب مادورو کے بعد وینزویلا کی قیادت کے لیے حکومت کے وفادار عناصر میں سب سے موزوں افراد سے متعلق سی آئی اے نے رپورٹ صدر ٹرمپ کو پیش کر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق قیادت کے لیے موزوں افراد میں وینزویلا کی قائم مقام صدر Delcy Rodriguez کا نام بھی شامل ہے۔
یہ افراد وینزویلا میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے سب سے بہترین پوزیشن میں ہوں گے۔
Pages:
[1]