slotcosino Publish time 2026-1-6 14:33:54

پاکستان کا وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544283_9544334_adoon_updates.jpg
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قائم مقام مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یکطرفہ فوجی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستی خود مختاری استثنیٰ کے نظریے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات آنے والے برسوں تک غیر متوقع اور بے قابو نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، کیریبین خطے میں عدم استحکام علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے نیک شگون نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544104_100611_updates.jpg
وینزویلا فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ ( یو این ) سیکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل اجلاس میں وینزویلا کی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

قائم مقام مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا منشور پابند بناتا ہے کہ ممالک دوسری ریاست کے خلاف طاقت کے استعمال یا دھمکی سے باز رہیں۔

عثمان جدون نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطرناک نظیر قائم کرتے ہیں، اس طرح کے اقدامات عالمی قانونی ڈھانچے کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا خدشہ رکھتے ہیں۔

پاکستان کے قائم مقام مندوب عثمان جدون نے کہا کہ اس نازک مرحلے پر آگے بڑھنے کا واحد راستہ مکالمہ اور سفارت کاری ہونا چاہیے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کا وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار