بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے، شیخ رشید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517207_2932365_she_updates.jpgفائل فوٹوسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کا دماغ خراب ہے اسے ایک اور گولی کی ضرورت ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے پہلے داہگل ناکے پر آدھا گھنٹہ روکے رکھا، اب جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا ہے آپ یہاں انتظار کریں، آج میری اڈیالا میں پیشی ہے لیکن مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں نہیں تھا، پاکستان سے باہر تھا، بیرون ملک سے واپس آیا تو میرا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
Pages:
[1]