مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544285_2247886_1_updates.jpgفائل فوٹوشہرۂ آفاق غزل گائیک استاد مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اہل خانہ کے مطابق سجاد مہدی کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو سکے۔
مرحوم پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے اور اپنی پیشہ ورانہ دیانت داری اور عوامی خدمت کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی، اہلِ خانہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ استاد مہدی حسن پاکستان کے عظیم کلاسیکی گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں جن کی فنی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔
Pages:
[1]