فائزہ حسن کا صبا فیصل کے وائرل بیان پر ردعمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544290_5648035_3_updates.jpgفائل فوٹوسینئر پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن نے حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل کے سسرالی رشتوں سے متعلق وائرل بیان پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔
فائزہ حسن طویل عرصے سے ٹیلی وژن اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ناظرین نے حالیہ ڈراموں آپا شمیم اور جان سے پیارا جونی میں ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہا جبکہ اس وقت وہ جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل پہلی بارش میں ایک منفی اور زہریلی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں۔
حال ہی میں فائزہ حسن نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے صبا فیصل کے وائرل بیان پر بات کی، صبا فیصل کا کہنا تھا کہ بہو کو سسرال میں سونے سے پہلے بھی اجازت لینی چاہیے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فائزہ حسن نے کہا کہ میں ذاتی طور پر صبا فیصل سے کبھی نہیں ملی، البتہ میں نے وہ کلپ ضرور دیکھا ہے جس کا آپ ذکر کر رہی ہیں، میں نے ہمیشہ ایسے ہی کردار ڈراموں میں ادا کیے ہیں اور حقیقی زندگی میں اس طرح کے زہریلے لوگوں سے میرا سامنا نہیں ہوا، میں سمجھتی تھی کہ نند جیسے کردار صرف فکشن ہوتے ہیں اور حقیقت میں ایسے لوگ موجود نہیں، لیکن جب میں نے نند میں کام کیا تو لوگوں کے پیغامات آئے کہ وہ اس کہانی سے خود کو جوڑ سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543735_123541_updates.jpg
صبا فیصل کی شادی شدہ خواتین کے لیے نصیحت، سوشل میڈیا پر تنازع
اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین، خاص طور پر شادی شدہ خواتین نے سخت ردعمل دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ اب مجھے اندازہ ہوا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں واقعی بہت سی ناانصافیاں ہوتی ہیں، جو بالکل غلط ہیں۔
فائزہ حسن کے مطابق جوائنٹ فیملی سسٹم زہریلا ہو سکتا ہے کیونکہ ہر رشتے کو کچھ ذاتی اسپیس درکار ہوتی ہے، جو اکثر ایسے نظام میں میسر نہیں ہوتی، میرے خیال میں جوائنٹ فیملی سسٹم کا واحد فائدہ پیسے کی بچت ہے، اس کے علاوہ میں اسے ایک اچھا خیال نہیں سمجھتی۔
فائزہ حسن کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر جوائنٹ فیملی سسٹم اور بہوؤں کو درپیش مسائل پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
Pages:
[1]