روس کا امریکا سے وینزویلا کے صدر کی فوری رہائی کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544289_6276489_%D8%A6%D8%B3%D8%B3_updates.jpgفوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
روس نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
سلامتی کونسل میں روسی مندوب واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ کراکس میں امریکی جرائم کا کوئی جواز نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544104_100611_updates.jpg
وینزویلا فوجی کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی گئی، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ ( یو این ) سیکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل اجلاس میں وینزویلا کی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ امریکا کو یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ خود کو کسی قسم کا اعلیٰ ترین منصف قرار دے اور کسی بھی ملک پر حملہ کرے۔
اس سے قبل اجلاس میں یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا تھا۔
ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے انتونیو گوتریس کی جانب سے ایک بیان پڑھ کر سنایا گیا، جس میں کہا گیا کہ وینزویلا کے صدر امریکی تحویل میں ہیں، تمام فریق اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری کریں۔
Pages:
[1]