برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھل گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544300_7231418_04_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیابرطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھل گیا۔
اس حوالے سے فلسطینی سفیر حسام زملوط کا کہنا ہے کہ لندن میں فلسطینی سفارتخانے کا کھلنا تاریخی اور یادگار لمحہ ہے۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ لندن میں سفارتخانہ فلسطینی شناخت، عالمی پہچان اور خودمختاری کی علامت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-21/1512263_064323_updates.jpg
برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا
آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نےفلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا، فلسطینی سفارت خانے کی عمارت پہلے فلسطینی مشن تھی۔فلسطینی مشن کی عمارت اپ گریڈ ہو کر سفارت خانہ بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کچھ نقاب پوش افراد نے اسرائیلی جھنڈے لہرا کر اس عمارت کو نقصان پہنچایا تھا۔
Pages:
[1]