پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517510_9787456_04_updates.jpg—فائل فوٹوآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز کے حال ہی میں اسکینز کرائے گئے ہیں، کمر کی تکلیف کا شکار پیٹ کمنز کے اسکینز کی رپورٹس حوصلہ افزاء نہیں آئی ہیں۔
پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز سے مکمل طور پر بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517499_091817_updates.jpg
بھارتی کرکٹ لیگ ڈالرز کی ریل پیل سے کرکٹرز کو ورغلانے لگی
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
پیٹ کمنز نے پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے اُمید کا اظہار کیا تھا۔ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز سے قبل تکلیف سے نجات نہ پانے کو آسٹریلوی ٹیم کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]