مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کہاں ہوا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544320_2511732_mus_updates.jpgفائل فوٹوبھارتی میڈیا نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمئیر لیگ سے ریلیز کرنے کے معاملے کی وضاحت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کا فیصلہ بورڈ کے اعلیٰ سطح پر کیا گیا، انہیں ریلیز کرنے کے فیصلے کے لیے کوئی باضابطہ اعلان کردہ اجلاس نہیں بلایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میٹنگ میں بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے تمام اراکین موجود نہیں تھے۔
یاد رہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544323_011548_updates.jpg
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی: آصف اکبر
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے بھارت کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بعدازاں بنگلادیش کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش حکومت نے آئی پی ایل کے میچز بنگلادیش میں دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ٹیم بھارت کسی صورت نہیں جائے گی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے بھارت کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔
آصف اکبر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا سری لنکا یا بنگلادیش کو وینیو کے طور پر سلیکٹ کرنا الگ معاملہ ہے، ہم نےفیصلہ کیا ہے کہ بھارت نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں ہم محفوظ نہیں ہیں۔
Pages:
[1]