slotcosino Publish time 2026-1-6 18:28:19

لاہور نجی یونیورسٹی حادثہ: طالبہ کودنے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544318_661878_laowr_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریب

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے عمارت سے کودنے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی، طالبہ نے آخری کال کا ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ صبح یونیورسٹی پہنچ کر کلاس میں نہیں گئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ کے ٹیسٹ میں 35 میں سے 18 نمبر آنے پر وہ غیرمطمئن تھی، طالبہ نے اس کا ذکر اپنے والد اور بھائی سے بھی کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544067_045356_updates.jpg
لاہور: خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی حالت تشویشناک

واقعہ اسی نجی یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں کے ایک طالبعلم محمد اویس نے تقریباً دو ہفتے پہلے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بیان پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا، تمام کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے لواحقین نے قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی۔

دوسری جانب خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ اسپتال میں زیر علاج ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے دماغ پر چوٹ آئی ہے، کمر اور گھٹنے بھی فریکچر ہیں۔
Pages: [1]
View full version: لاہور نجی یونیورسٹی حادثہ: طالبہ کودنے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی