ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی بیک گراؤنڈ یا پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544326_1493249_vsa_updates.jpgفائل فوٹوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے پاکستانی بیک گراؤنڈ یا پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی پانچ ٹیموں کے بورڈز نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا ہے تاہم بورڈز کو نہ تو آئی سی سی سے جواب ملا اور نہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو کوئی یقین دلایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ویزوں کے حصول کے لیے کرکٹرز کو مشکلات کے سامنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ یو اے ای، عمان، اٹلی، کینیڈا اور امریکا کی ٹیموں میں گرین پاسپورٹ ہولڈر یا پاکستان بیک گراؤنڈ والے کرکٹرز شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544323_011548_updates.jpg
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی: آصف اکبر
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے بھارت کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کے مطابق ان ٹیموں کے بورڈز نے آپس میں مشاورت شروع کر رکھی ہے، ان ٹیموں کے بورڈز نے ایک دوسرے سے اس معاملے پر پریشانی کا اظہار بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈز نے آئی سی سی سے بھی رابطہ کیا ہے تاہم کوئی گارنٹی نہیں ملی، ٹیموں کے بورڈز کو ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے آئی سی سی کو اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی بیک گراؤنڈ رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات رہی ہیں۔
Pages:
[1]