slotcosino Publish time 2026-1-6 21:04:17

این ڈی ایم اے کا ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544351_6901092_%D8%A7%D8%B9%D8%B9_updates.jpgفائل فوٹو

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جی بی، کشمیر، بالائی کے پی، پوٹھوہار اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی امکان ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544303_113658_updates.jpg
کراچی میں جاڑے کے ڈیرے، پارہ سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

این ڈی ایم اے کے مطابق آنے والے دنوں میں کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید سردی سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، شہری احتیاط کریں۔ شدید سردی سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ، کاشتکار حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ ممکنہ شدید دھند کے باعث میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سفر میں محتاط رہیں۔
Pages: [1]
View full version: این ڈی ایم اے کا ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری