slotcosino Publish time 2026-1-6 21:43:02

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو لنگڑاتے ہوئے عدالت پہنچے، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544327_215668_4_updates.jpgفوٹو — سوشل میڈیا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نیو یارک کی عدالت میں پیشی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی حکام وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو ہتھکڑیاں لگائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدالت لے کر آئے۔

نکولس مادورو کو جب ہیلی کاپٹر سے اتار کر کمرۂ عدالت تک لے جانے کے لیے گاڑی میں بٹھایا جانے لگا تو وہ لنگڑا کر چلتے نظر آئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-05/1544110_105458_updates.jpg
میں مہذب آدمی اور اپنے ملک کا صدر ہوں، مجھے میرے گھر سے اغوا کرکے امریکا لایا گیا، نکولس مادورو

وینزویلا کے صدر مادورو کی اہلیہ سیلیا فلوریس نے بھی اپنی فردِ جرم کے دوران امریکا کی جانب سے عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ایک فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا۔

گرفتاری کے بعد انہیں نیویارک کی جیل میں قید رکھا گیا، ان پر منشیات اور دہشتگردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے، تیل کے ذخائر قبضے میں لینے اور امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو لنگڑاتے ہوئے عدالت پہنچے، ویڈیو وائرل