slotcosino Publish time 2026-1-7 00:19:02

اسرائیل کا غزہ کیلئے امداد روکنا ناقابل معافی ہے، ہمیش فالکنر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544365_5863914_UKHamishFal_updates.jpg

برطانوی منسٹر فار مڈل ایسٹ ہمیش فالکنر نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کے لیے امداد اور ٹینٹ روکنا ناقابل معافی ہے۔

پارلیمنٹ میں غزہ کی صورت حال پر بحث کے دوران ہمیش فالکنر نے کہا کہ اسرائیل نے امن منصوبے پر دستخط کے وقت اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی مداخلت کے بغیر امداد آنے پر اتفاق کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543763_062312_updates.jpg
برطانیہ: نیا ٹیکس ریلیف نافذ، تفصیل سامنے آگئی

برطانیہ میں کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع میں نمایاں اضافہ متوقع ہےکیونکہ پلانٹ اور مشینری کے لیے 40 فیصد فرسٹ ایئر کیپیٹل الاؤنس یکم جنوری سے نافذ ہو گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے 37 این جی اوز پر پابندی لگادی ہے، جن میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کی 6 اور آکسفیم کی 2 برانچیں شامل ہیں، اسرائیل کی سرحد پر بہت زیادہ امداد پھنسی ہوئی ہے۔

ہمیش فالکنر نے کہا کہ ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں لیکن اہم کراسنگ بند ہیں، قافلوں کو واپس موڑا اور طبی امداد اور شیلٹرز کو روکا جا رہا ہے، این جی اوز کو بند کرکے امن منصوبہ کام نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 37 این جی اوز پر پابندی غیر منصفانہ ہے، برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی اسے ناقابل قبول قرار دے رہے ہیں، تجارتی سامان لے جانے والے ٹرکوں کو کم رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543237_050345_updates.jpg
لندن، بچوں کی پیدائش کے وقت ڈیجیٹل شناخت دینے کا بڑا منصوبہ

غیر قانونی امیگریشن کے نظام سے نمٹنے کے لیے بچوں کو پیدائش کے وقت ڈیجیٹل شناخت دینے کے لیے ایک بڑے منصوبے پر مستقبل قریب میں کام شروع کرنے کی بازگشت نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

برطانوی منسٹر نے مزید کہا کہ غزہ میں سگریٹ اور پرتعیش سامان پہنچانا آسان اور بنیادی ادویات اور رہائشی سامان پہنچانا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی مدد سے فراہم کردہ ٹینٹس اور شیلٹرز بھی غزہ کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں، وہاں عوام سرد موسم اور سیلاب و طوفان سے بچنے کےلئے تباہ حال عمارتوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

ہمیش فالکنر نے یہ بھی کہا کہ وہ ہائپو تھرمیا اور گلیوں میں بہتے سیوریج کا شکار ہیں جو کہ ناقابل معافی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542646_090355_updates.jpg
لندن، والدین پر بچوں کے تشدد کے واقعات میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ، سرکاری اعداد و شمار

نوعمر بچوں کی جانب سے اپنے والدین یا سوتیلے والدین پر تشدد کے واقعات میں گزشتہ 10 سال کے دوران 60 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بحث میں حصہ لیتے ہوئے لیبر ایم پی میلانیا وارڈ نے کہا کہ اسرائیل امداد پر پابندی لگانے والے شمالی کوریا، روس اور میانمار کے نقش قدم پر چل رہا ہے، موجودہ صورت حال کے سبب مزید اموات واقع ہو رہی ہیں، اسرائیل پر الفاظ اور بیانات کو کوئی اثر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کب حقیقی کارروائی کرے گا، این جی اوز پر پابندی لگانے والے اسرائیلی حکام پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

عمران حسین ایم پی نے کہا کہ امداد سامان روکنے کا مطلب ہے کہ غزہ میں لوگ قتل عام کے بعد بھوک سے مر جائیں، برطانیہ آخر کب بامعنی کارروائی کرے گا، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند اور وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

پریتی پٹیل شیڈو فارن سیکرٹری نے کہا کہ دہشت گردوں سے کسی سمجھوتے کے بغیر امداد ضرورت مند افراد تک پہنچائی جائے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل کا غزہ کیلئے امداد روکنا ناقابل معافی ہے، ہمیش فالکنر