سری لنکا سے سیریز کیلئے اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں، سلمان علی آغا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544378_399457_SalmanAliAgha_updates.jpgپاکستان کی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کےلیے ایک اچھی ٹیم بن کر آئے ہیں۔
دمبولا میں سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ پرامید ہیں کہ کھلاڑی سیریز کے دوران اچھا پرفارم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا میں کھیلنے ہیں، ایونٹ سے قبل یہاں کے موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی ہوجائے گی جو اچھا ہوجائے گا۔
ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ آئی ایل ٹی 20 میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی فارم اچھی ہے، توقع ہے لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز اپنی فارم جاری رکھیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی این سی اے میں ری ہیب کررہے ہیں، اُن کے ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کی توقع ہے۔
سلمان علی آغا نے یہ بھی کہا کہ خواجہ نافع اچھے بیٹر ہیں، وہ بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کرلیتے ہیں۔
Pages:
[1]