ہمارے جہاز بھارت سے جنگ میں ٹیسٹ ہوئے، جن کے ہمیں آرڈر مل رہے ہیں، خواجہ آصف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544382_1334014_KhawajaAsif0_updates.jpgوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے جہاز بھارت سے جنگ ٹیسٹ ہوگئے، ہمیں اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بھارت اور افغانستان سے جنگ کےلیے تیار ہیں، ہم نے مئی 2025ء میں ثابت کردیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544356_045445_updates.jpg
ہمیں محمود اچکزئی یا کسی بھی فرد پر اعتراض نہیں، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر کوئی اعتراض نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دے کر ہماری عزت میں اضافہ ہوا ہے، ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے، ہمیں اتنے آرڈر مل رہے ہیں ہوسکتا ہے 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے اور کسی عدالت میں مقدمہ چلائے، دعا کریں ترکیہ اسرائیلی وزیراعظم کو اغواء کرلے اور سارا حساب برابر کرلے۔
Pages:
[1]