slotcosino Publish time 2025-10-10 09:52:42

پیپلز پارٹی عدم اعتماد لائے پی ٹی آئی بغیر کسی شرط کے ساتھ دیگی: اسد قیصر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517210_49701_asad_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو عدم اعتماد لے کر آئے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت سے جان چھڑائی جائے تو عدم اعتماد ضروری ہے۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بغیر کسی شرط کے پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، ہمیں کچھ نہیں چاہیے، اس ناجائز حکومت کو پیپلز پارٹی نے کندھا دیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں جو ظلم ہوا پیپلز پارٹی والے وہ مراعات بھی لے رہے ہیں، جو قانون سازی ہو رہی ہے اس میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517186_110013_updates.jpg
پیپلزپارٹی کی جانب سے اب گالیوں کا استعمال کیا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر ان کو جواب نہ دیں تو کیا کریں؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اس میں بھی پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے، پیپلز پارٹی اس سب سے جان چھڑانا چاہتی ہے اور آئین کی بحالی چاہتی ہے تو عملی اقدام کرے، اگر پیپلز پارٹی آئین کی بحالی کی کوشش کرتی ہے تو آئیں اکٹھے بڑھتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ عدم اعتماد لے کر آئے تاکہ علم ہوسکے کہ وہ سنجیدہ ہے، ہم بغیر کسی معاہدے اور بغیر کسی شرط پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے جو گناہ ہیں شاید وہ دھل جائیں۔
Pages: [1]
View full version: پیپلز پارٹی عدم اعتماد لائے پی ٹی آئی بغیر کسی شرط کے ساتھ دیگی: اسد قیصر