الیکشن ٹریبونل نے تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544393_5351766_TaimorSaleem_updates.jpgالیکشن ٹریبونل پشاور نے تحریک انصاف کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کردی۔
الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے 79 سے مسلم لیگ (ن) کے جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے اس نشست پر جلال خان کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544369_072152_updates.jpg
پی ٹی آئی نے کراچی میں جلسے کیلئے اجازت مانگ لی گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وکیل جواب کنندہ کے مطابق الیکشن پٹیشن میں متعدد غلطیاں کی گئی ہیں، وکیل کے مطابق درخواست گزار نے درخواست میں والد کا نام ہی غلط لکھا ہے۔
الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق انتخابی عذرداری میں تمام حقائق فائل پر درست لانا ہوں گے، درخواست گزار نے دیگر قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے۔
الیکشن ٹریبونل نے فیصلے کہا گیا کہ تکنیکی بنیادوں پر انتخابی عذرداری پر کاروائی جاری نہیں رکھی جا سکتی، تیمور جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج اور جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دیا جاتا ہے۔
Pages:
[1]