slotcosino Publish time 2026-1-7 06:09:39

لاہور کی نجی یونیورسٹی کی نوجوان طالبا کا اقدام خودکشی، اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبا فاطمہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے اصل حقائق سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فاطمہ اپنے آبائیعلاقے نارنگ منڈی میںاحمد نامی لڑکے کو پسند کرتی اور اُس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔



پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھر والے فاطمہ کی شادی سے راضی نہیں تھے اور وہ فاطمہ کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/021767720418-0/021767720418-0-100x90.webp

طالبہ کی مبینہ خودکشی، یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی



ذرائع کے مطابق فاطمہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پردلبراشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی جبکہ چھلانگ لگانے سے پہلے بھی آخری بار کال پر بات اُسی لڑکے کے ساتھ کی تھی۔

ذرائع کے مطابق لڑکی نے آخری کال کے بعد احمد نامی لڑکے کا نمبر بھی موبائل سے ڈیلیٹ کردیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فاطمہ کے اہل خانہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا اسپتال میں علاج جاری ہے اور اُسے تاحال ہوش نہیں آیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Pages: [1]
View full version: لاہور کی نجی یونیورسٹی کی نوجوان طالبا کا اقدام خودکشی، اصل وجہ سامنے آگئی