ن لیگ اور پی پی کشیدگی، صدر زرداری کی محسن نقوی کو کردار ادا کرنے کی ہدایت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517211_7652605_8_updates.jpgفائل فوٹو
صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں، صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاؤل ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516875_033136_updates.jpg
سندھ پنجاب حکومت کشیدگی ختم کروانے کیلئے صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ کراچی طلب
ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی حالات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، دونوں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علیزرداری کی طلبی پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔
Pages:
[1]