امریکی سفارت خانے میں بم دھماکے کی جھوٹی سازش بے نقاب ہوگئی ہے: صدر وینزویلا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517241_7744709_Venezuela-President-Maduro2_updates.jpgوینزویلا کے صدر نیکولس مدورو—فائل فوٹووینزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے میں بم دھماکے کی جھوٹی سازش بےنقاب ہوگئی ہے۔
وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو نے امریکا پر الزام لگایا کہ انکے حساس اداروں نے دارالحکومت کراکس میں امریکی سفارتخانے میں بم دھماکا کرکے فالس فلیگ کارروائی کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔
نیکولس مدورو نے یہ بات ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران بتائی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-12/1430339_121059_updates.jpg
امریکا کا وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم میں اضافے کا اعلان
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وینز ویلا کے تیسری بار صدر منتخب ہونے والے نیکولس مدورو کو گرفتار کرانے میں معاونت فراہم کرنے والے کے لیے 25 ملین امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ انہیں بیرون ملک سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ایک انتہا پسند مذہبی گروپ یہ کارروائی کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کے اطلاع دینے والے نے بتایا کہ اس کام میں کوئی مقامی دہشت گرد گروپ بھی استعمال ہوسکتا ہے۔
Pages:
[1]