امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544578_4576430_%D8%A6%D8%B3%D8%B3%DB%8C%D8%A7_updates.jpgفائل فوٹوامریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب روسی تیل بردار جہاز بیلا 1 ( Bella1) پر قبضے کی کوشش کی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وینزویلا سے یورپ جانے والے روسی پرچم والے ایک آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق روس نے اپنے تیل بردار جہاز کی حفاظت کے لیے آبدوز اور دیگر جہاز روانہ کردیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544569_062500_updates.jpg
وینزویلا 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریگا، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے، تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت ہوگا اور رقم میرے کنٹرول میں ہوگی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب امریکا نے وینزویلا پر زور دیا ہے کہ چین، روس، ایران اور کیوبا کے خفیہ ایجنٹس کو ملک سے نکالا جائے۔
یاد رہے کہ وینزویلا کے صدر مادورو کو گرفتار کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے۔
Pages:
[1]