بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں، زیارت میں پارہ منفی 9 ڈگری تک گر گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544587_9962414_2_updates.jpg— فائل فوٹو
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-06/1544351_034507_updates.jpg
این ڈی ایم اے کا ملک میں شدید سردی سے متعلق الرٹ جاری
این ڈی ایم اے کے مطابق آنے والے دنوں میں کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
علاوہ ازیں، قلات شہر اور اس کے گردونواح میں بھی موسم شدید سرد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
قلات میں روز 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی قلت سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Pages:
[1]