بھائی کے مشورے نے قسمت بدل دی، امریکی شخص نے 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544594_8777526_5_updates.jpgفائل فوٹوامریکی ریاست مشی گن کے ضلع اوکلینڈ کاؤنٹی کے رہائشی ایک شخص نے اپنے بھائی کے مشورے پر لاٹری حاصل کرکے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے۔
لاٹری جیتنے والے شخص نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کے بھائی نے اسے سپر ریفل لاٹری کے بارے میں آگاہ کیا تھا، بھائی کے مشورے پر میں نے ٹکٹ خریدا، جو غیر معمولی طور پر خوش قسمت ثابت ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538701_105543_updates.jpg
قسمت کی دیوی پھر مہربان، ویلز کے جوڑے نے دو مرتبہ بڑی لاٹری جیت لی
جوڑے کے مطابق انہوں نے محض اپنے اندرونی احساس پر بھروسا کرتے ہوئے دوبارہ لاٹری آزمانے کا فیصلہ کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جیتنے والے خوش قسمت شخص نے وہ لمحہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے ٹکٹ پر 10 لاکھ ڈالر کی رقم دیکھی تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا، میں نے بار بار ٹکٹ چیک کیا تاکہ یقین ہو سکے کہ یہ حقیقت ہے، ایسا لگا جیسے میرے دل سے ایک بہت بڑا بوجھ اتر گیا ہو۔
Pages:
[1]